کالج میں ایک اسٹوڈنٹ نے انگریزی کےپروفیسر سے پوچھا

کالج میں ایک اسٹوڈنٹ نے انگریزی کےپروفیسر سے پوچھا ۔ سر ” نٹورے ” کا کیا مطلب ہے؟
” نٹورے ” ؟؟؟
پروفیسر نے حیران ہوتے ہوئے پوچھا۔
پھر کہا:
” ٹھیک ہے میں تجھے بعد میں بتاتا ہوں ، میرے آفس میں آ جانا۔ ” پروفیسر نے اسے ٹالنے کے لیئے کہا۔
یہ وہاں بھی پہنچ گیا، بتائیے سر،
” نٹورے ” کا مطلب ؟؟؟
پروفیسر نے کہا میں تجھے کل بتاتا ہوں ۔ پروفیسر صاحب رات بھر پریشان رہے، ڈکشنری میں ڈھونڈا، انٹرنیٹ پر ڈھونڈا ۔
دوسرے دن پھر وہی سر، ” نٹورے” کا مطلب ؟؟؟
اب پروفیسر صاحب اس سے دوری بنانے لگے اور اسے دیکھتے ہی اس سے کترا کے نکلنے لگے ۔ لیکن یہ اسٹوڈنٹ ان کا پیچھا چھوڑنے کو تیار ہی نہیں تھا ۔
ایک دن پروفیسر صاحب نے اس سے پوچھا جس “نٹورے” لفظ کے بارے میں تم پوچھ رہے ہو، یہ کونسی زبان کا لفظ ہے؟ اس نے جواب دیا – انگلش۔ پروفیسر صاحب نے کہا اسسپیلنگ بولو ۔ اس نے کہا :
😁😂N-A-T-U-R-E. 😂😁

یہ سنتے ہی پروفیسر صاحب کے غصے کی آگ ان کے دماغ تک پہنچ گئی
کہنے لگے ” حرامخور! ہفتے بھر سے میرے جی کو جنجال میں ڈال رکھا ہے ۔ اس ٹینشن میں میں بھوکا پیاسا رہا، رات رات بھر جاگا اور تو نے ” نیچر ” کو ” نٹورے، نٹورے ” بول بول کر مجھے پریشان کر رکھا ہے ۔ ٹھہر تجھے کالج سے ہی ابھی نکلواتا ہوں ۔
کہنے لگا، نہیں سر، میں آپ کے پاؤں پڑتا ہوں، اب میں دوبارہ ایسا کچھ نہیں پوچھوں گا۔ پلیز مجھے کالج سے نہ نکالیں
، میرا “فٹورے”برباد ہو جائے گا…
F-U-T-U-R-E 😃😃😄

اپنا تبصرہ بھیجیں