جھگڑا ایک بچے نے ختم کیا

جھگڑا

اتنے سال ہوئے شادی کو ہم کہیں نہیں گئے ابھی تک بیوی نے شکایت آمیز لہجے میں کہا۔
کہاں لیکر جاؤں آپ کو شوہر نے زمین کو گھورتے ہوئے عاجزی سے پوچھا۔
کتنی ہی ایسی جگہیں ہیں جہاں سیر و تفریح کے لیے بہت سے خاص و عام جاتے ہیں۔
تمہاری نظر میں کوئی ہو؟
آپ ہی بتائیے اگر آپ کے ذہن میں کوئی نقش ہو ۔
کیوں نہ ہم عمرہ کرنے چلیں۔
بہت اچھا خیال ہے۔
بابا اماں کو ساتھ مت لیجائیے گا پانچ سالہ احمد بولا۔
کیوں بیٹا؟
اگر وہاں جھگڑا ہوگیا تو اس نے معصومیت سے جواب دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں