سنجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو گئے

بولی ووڈ میں سنجو بابا نام سے پہچانے جانے والے بھارتی اداکار سینجے دت پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہوگئے دو روز قبل سنجے دت کو سانس لینے میں تکلیف کے باعث ممبئی کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس سے وہ ایک روز بعد گھر منتقل ہو گئے تھے اور ان کا کرونا ٹیسٹ بھی منفی آیا تھا بولی ووڈ انڈسٹری میں مناں بھائی اور سنجو بابا کے نام سے معروف 61 سالہ اداکار نے کچھ دیر قبل ٹوئٹر پر پوسٹ میں کہا کہ وہ علاج کی وجہ سے کچھ وقت کے لئے وقفہ لے رہے ہیں یہ تصدیق ہو گئی ہے کہ سنجے دت کو پھیپھڑوں کا کینسر ہے اور کینسر تیسرے مرحلے میں ہے بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ دوستو میں علاج کے لیے کام سے دور ہو رہا ہوں علاج کے دوران فیملی اور دوست میرے ساتھ ہوں گے سنجے دت نے کہا کہ گزارش ہے پریشان نہ ہوں افواہوں پر کان دھریں سب کی محبت اور دعا سے جلد آپ کے درمیان ہوں گا سنجے دت کے قریبی دوست کے مطابق کینسر ابھی قابل علاج ہے تاہم اس کیلیے فوری علاج شروع کرنا ہوگا۔
دوستو اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شئیر کیجئے شکریہ،

اپنا تبصرہ بھیجیں