سورج نے تباہی مچا دی

سورج نے تباہی مچادی، لو لگنے سے 27افراد کی جان چلی گئی،افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا؟
(ٹوکیو) جاپان بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔ ٹوکیو کے حکام کے مطابق میٹرو پولیٹن علاقے میں ہفتے تک کے 6 دنوں میں لو لگنے سے 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طبی معائنہ کار کے دفتر کے مطابق تقریباً 70 فیصد ہلاک شدگان کی عمر 70 سے 99 سال کے درمیان تھی۔27 میں سے 26 اموات
گھروں کے اندر ہوئی ہیں۔ ہلاک شدگان میں سے 23 کے گھر میں ایئرکنڈیشنر نہیں تھا یا وہ اسے استعمال نہیں کر رہے تھے۔ جاپانی دارالحکومت میں رواں ماہ لو لگنے سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد 53 تک پہنچ چکی ہے۔صحت عامہ کے حکام نے عوام کو ہدایت دی ہےکہ لو لگنے سے بچاو کے لیے 24 گھنٹے ٹھنڈی ہوا لیتے رہیں اور بار بار پانی پیتے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں