موبائل خریدتے وقت کیا دیکھنا چاہیے؟

ہمارے ہاں عام رواج یہ ہے کہ مارکیٹ میں جانے کے بعد دکاندار نے بتادیا کہ اس میں چھ جی بی ریم ہے
اس میں آٹھ جی بی ریم ہے
اور ہم نے آنکھیں بند کر کے موبائل لے لیا
یا یوں ہوا کہ کسی نے کہہ دیا کہ اسکا فرنٹ کیمرہ بتیس میگا پکسل کا ہے
وہیں ہم پگھل گئے
ایک چیز کا اندازہ لگا لیں کہ اگر میگا پکسل سے موبائل کے کیمرے کی صلاحیت کا پتا لگتا تو آئی فون ڈھائی تین لاکھ میں بارہ میگا پکسل کیمرہ دے کر جھک مار رہا ہے
یا آئی فون کی تین جی بی ریم والا فون بھی بارہ جی بی ریم والے کو سپیڈ میں پیچھے چھوڑ جاتا ہے
تو کوئی اور فیکٹر بھی تو ہے
جو موبائل کی پرفارمنس پر اثر انداز ہوتا ہے
موبائل لینے کے لیے چند چیزیں ہیں جو ہمیں دیکھنی چاہئیں
1: پروسیسر
2: ڈسپلے
3: ریم اور روم
4: یوزر انٹرفیس
5: کیمرہ اور اپرچر
6: بیٹری اور چارجنگ
پہلے میرا ارادہ یہی تھا کہ آپکو ان سب کا مختصر تعارف پیش کرونگا
لیکن اب میں اس تحریر کو دو تین حصوں میں تقسیم کر رہا ہوں
تاکہ ہر چیز کے بارے میں واضح بات کی جا سکے
اس بار ہم صرف پروسیسر کی بات کرتے ہیں
1: پروسیسر
میں موبائل خریدتے ہوئے جس چیز کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہوں
وہ پروسیسر ہے
آپ پروسیسر کو موبائل کا انجن کہہ لیں
دماغ کہہ لیں
یوں سمجھ لیں کہ بارہ جی بی ریم ہو کر بھی اچھا پروسیسر نا ہونے کی وجہ سے آپکا موبائل انتہائی سلو ہوسکتا ہے
اسکی مثال یوں لے لیں
کہ آپ لیموزین میں ستر سی سی کا انجن لگا کر یہ شکایت نہیں کریں گے
کہ اتنی لمبی گاڑی ہو کر بھی چلتی کیوں نہیں ہے
موبائل میں پروسیسر کا تعلق صرف آپکی سپیڈ سے نہیں بلکہ یہ ہر چیز کے ساتھ جڑا ہوا ہوتا ہے
آپکا کیمرہ رزلٹ کیسا ہوگا
اس میں کلر سائنس کیا ہوگی
یہ پروسیسر میں موجود امیج سگنل پروسسنگ یونٹ پروسیسر کی مدد سے فیصلہ کرتا ہے
آپکی بیٹری پر ڈسپلے کے بعد سب سے زیادہ بوجھ پروسیسر ڈالتا ہے
آپکے فون میں کیمرا کتنے میگا پکسل کا ہوگا یہ بھی پروسیسر پر منحصر ہے
اور اگر پروسیسر اچھا ہوگا تو آپکی بیٹری بھی اچھی چلے گی
آپ کی ویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت آپکی ایڈیٹنگ کی صلاحیت ڈسپلے ریفریش ریٹ کی صلاحیت حتیٰ کہ آپکے موبائل کی آپکے استعمال کے ساتھ آپٹیمائزیشن کی صلاحیت آپکے پروسیسر پر منحصر کرتی ہے
اب سوال یہ ہے کہ ہمیں کونسا پروسیسر لینا چاہیے
سب سے پہلے تو چند کمپنیوں کی بات کر لیتے ہیں
جو موبائل پروسیسر بناتی ہیں
1: کوال کوم (سنیپ ڈریگن)
2: میڈیا ٹیک (ہیلیو)
3: ہواوے (کیرن)
4: سامسنگ (ایگزینوس)
5: ایپل (اے سیریز)
یہاں ہم ایپل کو اس لائن سے پہلے باہر نکالتے ہیں
کیونکہ ایپل ہمیشہ فلیگ شپ پروسیسر بناتا ہے
اور وہ صرف ایپل فونز میں استعمال ہوتے ہیں
اس میں کوئی شک نہیں کہ ایپل موبائل پروسیسرز پرفارمنس میں کسی بھی موبائل پروسیسر سے ایک دو سال آگے ہوتے ہیں
ایپل کا ماننا ہے کہ اگر اسنے اپنے پروسسر کسی اور کمپنی کو دے دیے
تو اس کمپنی نے گھٹیا قسم کے فونز میں بغیر سوفٹویر آپٹیمائزیشن کے اس پروسیسر کو لگا کر ایپل کی شہرت خراب کر دینی ہے
ایپل ہمیشہ سوفٹویر اور ہارڈویئر خود تیار کرتا ہے
اس وجہ سے انکی پرفارمنس بہت ہی سسٹمیٹک طریقے سے ہینڈل کی جاتی ہے
اس حوالے سے ایپل کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا
یہاں پر آپ کے لیے جو چیز ذہن میں رکھنی ہے وہ اتنا ہے کہ آپ کو ایپل کی اے سیریز صرف ایپل فونز میں ملے گی
ہاں آپکو یہ بتا دوں
کہ اس وقت
آئی فون گیارہ سیریز میں
اے تیرہ بائیونک چپ ہے
جبکہ ستمبر میں آئی فون بارہ لانچ ہوگا جس میں
اے چودہ بائیونک چپ
ہوگی جو کہ تیرہ سے زیادہ طاقتور ہوگی
اب آتے ہیں سامسنگ پر
سامسنگ اپنے فون میں تین قسم کے پروسیسر استعمال کرتا ہے
ایگزینوس
سنیپ ڈریگن
میڈیا ٹیک
سنیپ ڈریگن پروسیسر صرف امریکہ چائنہ جنونی کوریا میں استعمال کیے جاتے ہیں
اس لیے سامسنگ کی طرف سے ہمیں وہ پروسیسر پاکستان میں نہیں ملنے والے
(یہ بات سنیپ ڈریگن کے فلیگ شپ پروسیسر کی ہو رہی ہے مڈ رینج پروسیسر پاکستان میں بھی سامسنگ ڈیوائسز میں ملتے ہیں)
دوسری طرف پاکستان میں میڈیا ٹیک اور ایگزینوس پروسیسر وافر مقدار میں سامسنگ فونز میں دستیاب ہیں
خیر پہلے ہم سامسنگ کے ایگزینوس سیریز کا پوسٹ مارٹم کر لیتے ہیں
سامسنگ یہ سیریز صرف اپنے موبائلز تک محدود رکھتا ہے
لیکن ایپل کے برعکس سامسنگ بجٹ رینج سے لے کر فلیگ شپ رینج تک پروسیسر بناتا ہے
جبکہ ایپل صرف ایک پروسیسر ماڈل بناتا ہے
اس وقت ایگزینوس کی فلیگ شپ سیریز میں
Exynos 990
چل رہا ہے
امید ہے کہ اگلی ایس سیریز میں وہ
Exynos 991
دے دینگے
لیکن ابھی یہ پروسیسر فلیگ شپ کے لحاظ سے انتہائی ناکارہ ہے
میں آپکو ایک مثال دیتا ہوں
سامسنگ ایک ماڈل کو دو مختلف ممالک میں مختلف پروسیسر کے ساتھ لانچ کرتا ہے
اسکے علاوہ ہر ایک چیز ایک جیسی ہوتی ہے
یعنی بیٹری، ڈسپلے، چارجنگ، چارجر، کیمرہ ہر ایک چیز ایک ہوتی ہے
لیکن ایس بیس سیریز میں امریکہ میں
Snap Dragon 865
ملتا ہے پاکستان یا یورپ میں
Exynos 990
ملتا ہے
صرف ایک پروسیسر کا فرق ہونے کی وجہ سے کیمرہ کوالٹی میں بیٹری میں پرفارمنس میں بیس فیصد کا فرق پڑ جاتا ہے
اس لیے جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ کیمرہ لینز ایک ہونے سے کوالٹی ایک ہی رہے گی
تو وہ غلط ہیں
اچھا یہ تو ہوگئی فلیگ شپ سیریز
لیکن مڈ رینج میں بھی سامسنگ اپنی
ایگزینوس سیریز گھسیڑ کر رکھتا ہے
سامسنگ اسے اپنا کوسٹ کٹنگ سسٹم کہتا ہے
جس کے ذریعے وہ موبائل کو کم قیمت میں لانچ کر پاتے ہیں
یہ تو شکر ہے کہ کوسٹ کٹنگ کے باوجود سامسنگ اتنا مہنگا ہوتا ہے
کہ میں آپ لوگوں کو کہہ نہیں پاتا کہ آپ سامسنگ لے لیں
مڈ رینج میں اس وقت سامسنگ کا
A51
موبائل چل رہا ہے جس میں آپکو
Exynos 9611
پروسیسر ملتا ہے
پروسیسر قیمت کے حساب سے مہنگا ہے
لیکن سامسنگ کا ہے اسکے علاوہ سامسنگ بجٹ رینج اور مڈ رینج میں
ساتویں سیریز کے پروسیسر استعمال کرتا ہے
Exynos 7810
وغیرہ
انکی بہت ہی لمبی لائن ہے
پھر پانچویں سیریز کے پروسیر آتے ہیں
اسی طرح چلتے چلتے تیسری سیریز تک پروسیسر جاتے ہیں
اس وقت پچاس ہزار سے اوپر والے فون میں ہی سامسنگ بجٹ پروسیسر دے رہا ہے
باقی کمپنیاں اسی طرح کا پروسیسر بیس میں بھی دے رہی ہیں
اب ہم ہواوے کی طرف چلتے ہیں
ہواوے بھی سامسنگ اور ایپل کی طرح اپنے پروسیسر بناتا ہے
اسے وہ
Kirin
کا نام دیتے ہیں
ایپل کے برعکس سامسنگ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے
ہواوے بجٹ رینج میں، مڈ رینج میں اور پریمیم رینج میں کیرن پروسیسر دے رہا ہے
لیکن ہواوے کے پروسیسرز سامسنگ کی ایگزینوس سیریز سے فی الحال بہتر ہیں
Kirin 810
اس وقت ایک بہترین مڈ رینج پروسیسر ہے
جو کہ ہواوے نے پاکستان میں
Nova 7i (gms is missing)
فون کے ساتھ دیا ہے
جبکہ بجٹ رینج میں یہی تیس ہزار سے کم قیمت میں انکا
Kirin 710
بھی اچھا پروسیسر ہے
لیکن اب یہ دو سال پرانا ہوچکا ہے
تو اس پروسیسر کے حامل فون لینے سے گریز کریں
اگرچہ وہ سیکنڈ ہینڈ ہوں بیس بائیس ہزار میں مل رہے ہوں تو لے لیں
دوسری طرف ہواوے فلیگ شپ رینج میں
Kirin 970,980,990
بنا چکا ہے
اس وقت انکا بہترین فلیگ شپ پروسیسر
Kirin 990 5g
ہے جو کہ
Huawei P40 Pro
میں دیا گیا ہے لیکن اس میں موبائل میں گوگل موبائل سروسز نہیں ملتیں
اب آجاتی ہیں باقی کمپنیاں
جو اپنی پروڈکشن کے لیے
سنیپ ڈریگن یا میڈیا ٹیک کے پروسیسر استعمال کرتے ہیں
پہلے ہم میڈیا ٹیک کو دیکھ لیتے ہیں
میڈیا ٹیک شروعات میں بہت ہی فضول کمپنی رہی ہے
جن کے پروسیسر زیادہ سے زیادہ دس پندرہ ہزار کی قیمت والے فون میں ملتے رہے ہیں
پھر آہستہ آہستہ انھوں نے مارکیٹ میں اچھے پروسیسر دینا شروع کر دیے
اس وقت مڈ رینج میں
Mediatek Helio G90t
ابھی تک کا سب سے بہترین پروسیسر ہے
جو سنیپ ڈریگن کے کئی پروسیسرز کو اس رینج میں شکست دے دیتا ہے
اسکے علاوہ میڈیا ٹیک کی پی سیریز کافی اچھی ہے
P60, P65, P70,
G80, G85, G90T
جبکہ بجٹ رینج میں آجکل آپکو
G35
مل جاتا ہے
میڈیا ٹیک نے فلیگ شپ پروسیسر سیریز
Dimensity 5G
سیریز بھی لانچ کی ہے
لیکن وہ ابھی تک کسی فون میں دکھائی نہیں دی
اب سنیپ ڈریگن کو دیکھ لیتے ہیں
کوالکوم کی بنائی ہوئی سنیپ ڈریگن سیریز ایپل کی اے سیریز کے بعد انتہائی بہترین کوالٹی کی حامل سیریز سمجھی جاتی ہے
لیکن اسکا یہ مطلب نہیں ہے کہ سنیپ ڈریگن کا ہر پروسسر ایپل کو ٹکر دے گا
بلک سنیپ ڈریگن کی بھی فلیگ شپ سیریز ہی ایپل کو ٹکر دیتی ہے
اس وقت سنیپ ڈریگن کی چار سیریز چل رہی ہیں
فلیگ شپ سیریز جو ایپل کو ٹکر دیتی ہے
8xx Series (865,855,845,835)
مڈ رینج سیریز
7xx Series (710,720,730,765)
بجٹ رینج سیریز
6xx Series (625,630,636,660,665,675)
انٹری لیول سیریز
4xx Series (430,435,439,450)
سب سے بہتر تو ظاہر ہے فلیگ شپ سیریز چلتی ہے
اب سوال یہ ہوتا ہے کہ کونسا پروسیسر اچھا ہے
اسکا کوئی مستقل جواب نہیں ہے
ہر سال نت نئے پروسیسر آرہے ہیں
کونسا پروسیسر اچھا ہے یہ سوال تب بہتر رہتا ہے کہ ہم یہ فون لے رہے ہیں اس کی قیمت اتنی ہے کیا اس میں یہ پروسیسر ہونا چاہیے یا اس قیمت میں اس سے بہتر پروسیسر موجود ہیں
اب یہ دیکھیں کہ آپکو
Snapdragon 665
آپکو
Vivo S1 Pro
میں پینتالیس کی رینج میں ملتا ہے
جبکہ یہی پروسیر
Realme 5i
میں
بیس بائیس ہزار میں ملتا ہے
اب آپ مجھ سے یہ پوچھیں کہ
Vivo S1 Pro
اچھا ہے تو
میں کہوں گا نہیں اسکا پروسسر اس قیمت میں بیکار ہے
اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ اسکا پروسسر بیکار ہے
یہ جس رینج میں دیا جا رہا ہے وہ بیکار ہے
جبکہ بیس بائیس کی رینج میں یہی پروسیسر ایک اچھا آپشن بن جاتا ہے
تو وہ لوگ جو پوچھ رہے ہوتے ہیں
کہ ہمیں بتائیں اچھا پروسیسر کونسا ہے
انکے لیے عرض ہے کہ جب آپ اپنا بجٹ بتاتے ہیں تو اس حساب سے ہمیں مارکیٹ میں دیکھنا پڑتا ہے کہ کوئی اور کمپنی یا کوئی اور موبائل اس قیمت میں اچھے پروسیسر کے ساتھ تو نہیں مل رہا
اب آسان لفظوں میں بتاؤں تو
پندرہ ہزار سے کم قیمت میں
Snapdragon
430,439, 450
Mediatek
G35, A22, P35, A20
سارے اچھے پروسیسر ہیں
پندرہ سے پچیس ہزار میں
Snapdragon
665,660,636
Mediatek
P70, P60, P65
اچھے پروسیسر ہیں
پچیس سے پینتیس تک
Snapdragon
710,675
Mediatek
G80, G85,
وغیرہ اچھے ہیں
جبکہ
پینتیس سے پچپن تک
Snapdragon
720g, 730g,
Mediatek
G90t
اچھا رہتا ہے
لیکن اوپر جائیں تو
وہاں بعض اوقات سامسنگ کے اوور پرائسڈ ایگزینوس پروسسر ملتے ہیں
یا پھر سنیپ ڈریگن
730g
مل جاتا ہے
ستر سے اوپر اس وقت
8xx
سیریز شروع ہوجاتی ہے
Realme X3 Superzoom
میں
Snapdragons 855+
مل رہا ہے
Mi 9t Pro
ساٹھ ہزار
میں
855
دے رہا ہے لیکن یہ مارکیٹ سے غائب ہے
اسی طرح
Poco F2 Pro
ایک لاکھ میں
SD865
دے رہا ہے
جبکہ ایک لاکھ تیس چالیس میں
Oneplus 8
SD 865
پروسیسر دے رہا ہے
پچاس ساٹھ ہزار سے اوپر ہمارے پاس پروسسر کا انتخاب بہت کم ہوجاتا ہے
پروسیسر کو اچھا یا برا اسکا موبائل اور اسکی قیمت بناتی ہے نا کہ پروسیسر بذات خود اچھا یا برا ہوتا ہے
اتنی زیادہ پروسیسر کی سیریز اگر آپ یاد رکھ سکیں اور آنے والی سیریز کی بھی بوجھ رکھتے ہوں تو آپ کو پروسیسر کے حساب سے فون منتخب کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا
امید ہے پروسیسر کے حوالے سے آپ کے خیالات کلئیر ہونگے
اگلی قسط میں ہم
ڈسپلے اور یوزر انٹرفیس پر بات کریں گے
(جاری ہے)

عامر اشفاقموبائل خریدتے وقت کیا دیکھنا چاہیے؟
حصہ : اول
تحریر: عامر اشفاق

امید ہے پروسیسر کے حوالے سے آپ کے خیالات کلئیر ہونگے۔
لگ بھگ آجکل کے ہر موبائل میں ہی اوکٹا کور پروسیسر آرہا ہے
پروسیسر کے اندر کورٹیکس ہوتی ہیں
جن میں عام طور پر دو پاور فل اور چھ پاور ایفیشنٹ کورز جاتی ہیں
زیادہ گہرائی میں نہیں جاتے
ہاں ایک چیز جو پروسیسر کے حوالے سے اہم ہے
وہ اسکا مینوفیکچرنگ پروسس ہے
موبائل میں ابھی تک سات نینو میٹر پراسس پر بنائے ہوئے پروسیسر چل رہے ہیں
شنید ہے کہ ایپل کی اے چودہ چپ پانچ نینو میٹر پروسس پر مینوفیکچرڈ ہوگی
سات نینو میٹر والے پروسیسر بھی فلیگ شپ فونز میں ہی دستیاب ہیں
بجٹ رینج میں واحد ہواوے نوا سات آئی وہ فون ہے جس میں سات نینو میٹر پروسیسر بجٹ میں مل جاتا ہے
ورنہ اس رینج میں آٹھ نینو میٹر پراسیسر بھی شیاؤمی اور رئیل می ہی دے رہے ہیں
خیر پروسیسر کی بحث کو چھوڑ کر ہم ڈسپلے کی بات کرتے ہیں
ڈسپلے:
ڈسپلے کی کئی اقسام ہیں
اقسام کے بعد ریزولوشن پھر پکسل ڈیسنٹی اور آجکل ریفریش ریٹ بھی ڈسپلے میں اہم چیز بن چکی ہے
اقسام میں آپکو
سپر ایمولڈ
ایمولڈ
آئی پی ایس
اولیڈ
ریٹینا
ٹی ایف ٹی
ڈسپلے دیکھنے کو مل جاتی ہیں
اسکے علاوہ بھی کئی اقسام ہیں لیکن موبائل فون میں آجکل صرف دو ڈسپلے آئی پی ایس اور ایمولڈ زیادہ استعمال کی جاتی ہیں
عام طور پر سوال یہ کیا جاتا ہے
کہ کونسی ڈسپلے زیادہ اچھی ہے
اسکا بھی پروسیسر کی طرح کوئی واحد جواب نہیں ہے
ہر ڈسپلے کے اپنے فائدے اپنے نقصانات ہیں
سپر ایمولڈ اور ایمولڈ :
بنیادی طور پر دونوں اولیڈ پینل ہی ہیں
لیکن سامسنگ اپنے اولیڈ پینل کو سپر ایمولڈ پینل کہتا ہے
سامسنگ کے مطابق سپر ایمولڈ اولڈ سے انیس بیس کے فرق سے زیادہ بہتر ہے
میں اس پوسٹ میں آپکو یہ نہیں بتانے والا کہ سپر ایمولڈ کا مخفف کیا ہے یا اولیڈ کا مخفف کیا ہے
اس میں کتنے ٹرانزسٹر لگے ہیں
یا انکا ورکنگ پرنسپل کیا ہے
یہ چیزیں آپ گوگل پر سرچ کر سکتے ہیں
عام طور پر ایمولڈ یا سپر ایمولڈ ڈسپلے کو اچھے کلرز اور کم بیٹری کھپت کی وجہ سے بہترین مانا جاتا ہے
لیکن لمبے عرصے کے استعمال کے لیے سپر ایمولڈ میں سکرین برن کے مسائل آتے ہیں
ساتھ میں ڈائرکٹ سن لائٹ میں استعمال میں مسئلہ آتا ہے
ایمولڈ ڈسپلے بہت پتیلی ہوتی ہے اس وجہ سے فون کا سائز کم رکھنے میں مدد ملتی ہے
جب سامسنگ کی سپر ایمولڈ ڈسپلے میں ہی ٹچ پینل کو انٹیگریٹ کر دیا گیا ہے
اس حساب سے سامسنگ کی ڈسپلے زیادہ پتلی لیکن مہنگی بھی زیادہ ہوتی ہے
ایل سی ڈی:
سپر ایمولڈ کے مقابلے میں ایل سی ڈی (اس میں آپ آئی پی ایس ریٹینا وغیرہ کو شامل کر لیں) پینل بہت سستے ہوتے ہیں
موٹے ہوتے ہیں بیٹری زیادہ کھاتے ہیں
اور سن لائٹ میں بھی اچھی طرح نظر آتے ہیں
سستا ہونے کی وجہ سے اکثر بجٹ رینج میں یہی ایل سی ڈی پینل استعمال کیے جاتے ہیں
ایپل دوسری کمپنیوں سے ممتاز رہنے کے لیے اپنے آئی پی ایس پینل کو ریٹینا ڈسپلے کا نام دیتا ہے
آئی پی ایس کے ساتھ ایک نئی ٹیکنالوجی
ایل ٹی پی ایس بھی ہے جو کہ آئی پی ایس سے انیس بیس کے حساب سے بہتر ہے
جیسے اولیڈ سے سپر ایمولڈ بہتر ہے
ٹی ایف ٹی:
یہ سکرین کی سب سے گندی کوالٹی ہے
بہت کم کلر رینج کے ساتھ کوالٹی بھی کوئی خاص نہیں ہوتی
عام طور پر کمپنیاں، سامسنگ وغیرہ اسے انتہائی بجٹ رینج والے فون میں استعمال کرتا ہے
جیسے اب سامسنگ کے اے اکیس میں یہی ڈسپلے پینل دیا گیا ہے
میں آپ لوگوں کو اس ڈسپلے کے حامل موبائل کو خریدنے کا مشورہ نہیں دونگا
ہاں اگر یہ بات ہو کہ سپر ایمولڈ اور آئی پی ایس میں کونسی ڈسپلے لینی چاہیے
تو اسکا جواب الجھا ہوا ہے
سپر ایمولڈ جہاں اچھے رنگ اور بیٹری کی بچت کرتی ہے
وہیں ڈائرکٹ سورج کی روشنی میں ویونگ اینگل ٹھیک نہیں ہوتے اور سکرین برن کا ایشو بھی آتا ہے
ساتھ میں مہنگے بہت ہوتے ہیں
تیس چالیس ہزار والے فون کی سپر ایمولڈ ڈسپلے اگر ٹوٹ جائے تو آپکو سات سے دس ہزار تک پڑ سکتی ہے
جب آئی پی ایس تین سے پانچ ہزار میں ملے گی
آئی پی ایس کا فائدہ تو یہی ہوتا ہے کہ اس کے حامل فون زیادہ سستے ہوتے ہیں
بہت لمبے عرصہ تک استعمال ہوسکتی ہیں
اور ٹوٹ جائے تو سستی ہوتی ہیں
نقصان میں بیٹری کی کھپت زیادہ ہے
اور کلرز اتنے اچھے نظر نہیں آتے جیسے ایمولڈ ڈسپلے پر نظر آتے ہیں
مجھے اگر دونوں میں چننا پڑے تو میں سپر ایمولڈ کو ترجیح دونگا
لیکن اگر کوئی موبائل سستا ہو پرفارمنس اچھے ہو تو آئی پی ایس پینل پر بھی اعتراض نہیں ہے
برائٹنس
ڈسپلے کے ساتھ ہمیں دوسری چیز اسکی برائٹنس دیکھنی پڑتی ہے
یعنی آپ کی ڈسپلے اتنی روشن تو ہو کہ آپ پاکستان جیسے گرم ملک میں سورج کی روشنی میں بآسانی موبائل استعمال کر سکیں آپکو ڈسپلے واضح نظر آئے
تو برائٹنس ماپنے کے لیے نٹس کا کلیہ استعمال کیا جاتا ہے
اب بجٹ رینج میں اچھے فون
چار سو سے چھ سو نٹس کی برائٹنس کے حامل ہوتے ہیں
جبکہ مہنگے فون جیسا کہ فلیگ شپ فون ہوگئے وہ آٹھ سو سے بارہ سو تک چلے جاتے ہیں
اور مڈ رینج پانچ سو چھ سو تک رہتے ہیں
کوشش کریں کم از کم نٹس والا فون بھی چار سو نٹس سے اوپر ہونا چاہیے وہ لیں!
اس چیز کے ساتھ جو سب سے اہم چیز آپ کے ڈسپلے کے لحاظ سے دیکھنی ہے
وہ ہے اسکی
ریزولوشن:
میرے نزدیک بجٹ موبائل کو فل ایچ ڈی ڈسپلے کے ساتھ آنا چاہیے
حالانکہ انٹری لیول فون ابھی صرف ایچ ڈی ریزولوشن میں آرہے ہیں
سامسنگ تو بعض اوقات بجٹ رینج فون بھی صرف ایچ ڈی کوالٹی میں دے رہا ہے
خیر
فون کی ڈسپلے ریزولوشن
ایچ ڈی سات سو بیس پکسل
فل ایچ ڈی ایک ہزار اسی پکسل
کواڈ ایچ ڈی چودہ سو چالیس پکسل
فور کے اکیس سو ساٹھ پکسل
پر مشتمل ہوتی ہیں
فور کے کوالٹی ایک دو فون میں ہی آئی تھی
خاص طور پر سونی ایکسپریا فور کے میں
جبکہ کواڈ ایچ ڈی لگ بھگ ہر فلیگ شپ فون میں دستیاب ہے
بجٹ اور مڈ رینج میں جبکہ کچھ پریمیم مڈ رینج میں بھی فل ایچ ڈی ڈسپلے ہے
پاکستان میں پچیس ہزار سے کم قیمت میں لگ بھگ ہر فون میں ہی سات سو بیس یعنی ایچ ڈی ریزولوشن دی جا رہی ہے
ڈسپلے ریزولوشن کے حساب سے ہی آپ فون پر یوٹیوب یا نیٹ فلیکس پر ایچ ڈی فل ایچ ڈی سے لے کے کواڈ ایچ ڈی کوالٹی دیکھ سکتے ہیں
کوشش کریں جب بھی فون لیں ریزولوشن ایک ہزار اسی پکسل ہونی چاہیے یعنی فل ایچ ڈی ریزولوشن کے حامل فون کو ترجیح دیں
ایچ ڈی آر :
کچھ پریمیم مڈ رینج فون جبکہ اکثریت فلیگ شپ فونز میں ایچ ڈی آر کی سپورٹ بھی ہوتی ہے
ایچ ڈی آر، ہائی ڈائنا مک رینج کو کہتے ہیں
آسان الفاظ میں یوں سمجھیں کہ آپکی سکرین پر چلنے والی ویڈیو کوالٹی بہتر ہوجاتی ہے
اور کچھ ویڈیوز صرف ایچ ڈی آر میں ریکارڈ کی گئی ہوتی ہیں
تو آپ وہ بھی سکرین پر دیکھ سکتے ہیں
پب جی گیم میں بھی ایچ ڈی آر کا آپشن آتا ہے
جن لوگوں کی ڈسپلے ایچ ڈی آر سرٹیفائیڈ ہے اور انکا پروسیسر جی پی یو ایچ ڈی آر گرافکس کو سپورٹ کرتے ہیں وہ صحیح معنوں میں ایچ ڈی آر گرافکس کا مزا لے سکتے ہیں
پکسل ڈیسنٹی :
ڈسپلے میں ایک اور چیز پکسل ڈیسنٹی ہے
کچھ سکرین کوالٹی بہت لو ہوتی ہے
جس کی وجہ سے ہمیں اچھا ریزولوشن کی حامل ڈسپلے کا رزلٹ بھی پھٹا ہوا نظر آتا ہے
پکسل ڈینسٹی چار سو سے اوپر ہو تو بہترین ہے
ویسے بھی ڈھائی سو سے اوپر پکسل ڈیسنٹی سے زیادہ فرق نہیں پڑتا
پکسل ڈیسنٹی کو ماپنے کے لیے پی پی آئی کلیہ استعمال کیا جاتا یے
یعنی پکسلز پر انچ
اسکا ڈائریکٹ تعلق آپکی ڈسپلے ریزولوشن سے ہوتا ہے
عام طور پر ایچ ڈی یعنی سات سو بیس پکسل والی ڈسپلے تین سو سے کم پکسل ڈیسنٹی رکھتی ہے
ریفریش ریٹ:
بہت عرصے تک لگ بھگ دس سال تک سمارٹ فون میں ساٹھ ہرٹز کا ریفریش ریٹ چلتا رہا ہے
پہلی بار ون پلس سیون پرو میں ون پلس نے نوے ہرٹز ریفریش ریٹ دیا اسکے بعد گوگل نے پکسل فور ڈیوائسز میں نوے ہرٹز کا ریفریش ریٹ دیا
اور پھر ہائیر ریفریش ریٹ کا ٹرینڈ چل پڑا
اب سامسنگ ایس بیس سیریز میں ایک سو بیس ہرٹز کا ریفریش ریٹ چل رہا ہے
جبکہ آر او جی کے ایک گیمنگ فون میں ایک سو چوالیس ہرٹز کا ریفریش ریٹ چل رہا ہے
دوسری طرف آئی فون سکون سے ساٹھ ہرٹز ڈسپلے استعمال کر رہا ہے
اور شنید یہی ہے کہ آئی فون بارہ سیریز میں بھی ریفریش ریٹ ساٹھ ہرٹز رہے گا
کیونکہ سامسنگ نے ایپل کو اپنی ایک سو بیس ہرٹز والی ڈسپلے دینے سے انکار کر دیا ہے
اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ ریفریش ریٹ ہے کیا
ریفریش ریٹ سے مراد یہی ہے
کہ آپکی سکرین کے پکسلز ایک سیکنڈ میں کتنی بار ریفرش ہوتے ہیں
اس سے آپکی سکرین بہت ہی سموتھ اور مکھن کی طرح چلتی ہوئی نظر آتی ہے
جتنا ریفرش ریٹ زیادہ ہوگا اتنی زیادہ اچھی اور سموتھ ڈسپلے لگے گی
گیم میں بجٹ رینج میں تو ویسے ہی چالیس فریمز ملتے ہیں
لیکن فلیگ شپ فون جو نوے ہرٹز یا اس سے زیادہ کے حامل ہیں وہ زیادہ فریم والی گیمز کا مزا لے سکتے ہیں
مثال کے طور پر فورٹ نائٹ کو نوے فریم پر سکینڈ پر کھیلا جا سکتا ہے بشرط یہ کہ آپکے ہائیر ریفریش ریٹ والی ڈسپلے ہو تاکہ آپکو فریمز کا فرق پتا چلے
سب ہائی ریفریش ریٹ ڈسپلے مہنگی ہوتی ہیں اور ساتھ میں بیٹری پر اضافی بوجھ پڑتا ہے
بجٹ رینج میں پاکستان میں
رئیل می چھ اور رئیل می چھ پرو واحد فونز ہیں جو چالیس سے پچاس ہزار میں نوے ہرٹز ڈسپلے دے رہے ہیں
جبکہ اس سے اوپر رئیل می ایکس تھری سپر زوم اسی ہزار کا فون ہے
اور پوکو ایف دو پرو ایک لاکھ دس ہزار کا فون ہے
اور سامسنگ ایس بیس سیریز ڈیڑھ لاکھ سے اوپر میں ایک سو بیس ہرٹز کا ڈسپلے دی رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں